Skip to main content

ماہنامہ شریعت کا 95واں شمارہ منظرِعام پر Date: 2020-02-27 ماہنامہ شریعت کا 95واں شمارہ منظرِعام پر شمارہ نمبر 95 افغانستان میں طالبان اور امریکا کے درمیان جنگ کی شدت سے امریکا پریشان ہے۔ وہ اپنی ہی لگائی ہوئی آگ میں جل رہا ہے۔ ملامحمدعمرمجاہد رحمہ اللہ نے سابق صدر بُش سے جس جنگ سے باز رہنے کا کہا تھا، آج ڈونلڈٹرمپ صدر بش کی قائم کی ہوئی جنگ کی بھٹی میں جل رہے ہیں۔ اسی لیے وہ افغانستان سے نکلنا چاہتے ہیں۔ اس سب کے پسِ پردہ امریکی عوام کا وہ احتجاج بنیاد ہے، جس میں عوام اپنی اُن اولادوں بارے پریشان ہیں، جنہیں بطور امریکی فوجی افغانستان بھیج دیا گیا تھا اور اب اُن کی زندگی یا ہلاکت بارے کچھ نہیں بتایا جا رہا۔ دوسری طرف ڈونلڈٹرمپ کی جانب سے مذاکرات کو اہم موڑ پر پہنچنے کے بعد سبوتاژ کرنے کی کوششوں کے پسِ پردہ وہ لالچ یا کریڈٹ کی حرص ہے، جسے وہ آئندہ اپنی انتخابی مہم میں استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ پہلے پہل ڈونلڈٹرمپ کی کوشش ہے کہ کسی طرح طالبان کو مجبور کر کے مذاکرات میں اپنی مرضی کی شرائط طے کرائی جا سکیں، تاکہ وہ امریکی عوام کے سامنے اپنے اُن نعروں کی لاج رکھ سکیں، جن میں وہ کہا کرتے تھے کہ ہم یہ جنگ باعزت طور پر ختم کر کے امریکی فوج کو افغانستان سے واپس بُلا لیں گے۔ جب کہ طالبان کے دوٹوک موقف کی وجہ سے ڈونلڈٹرمپ کا یہ کریڈٹ خطرے میں گِھرا ہوا ہے۔ اس لیے وہ بار بار مذاکرات کی سجی میز کو اُلٹنے کی کوشش کرتے اور پھر اپنے مقصد میں ناکام ہو جاتے ہیں۔ اب مذاکرات کا ایک حتمی موڑ سامنے ہے۔ طالبان نے ڈونلڈٹرمپ کے اس گومگو رویے کو بلیک میلنگ قرار دے کر واضح کیا ہے کہ اگر امریکا مذاکرات میں دل چسپی نہیں رکھتا تو ہمارے پاس جنگ کا آپشن پہلے سے موجود ہے۔ ہم امریکا کو یہاں سے نکال کر رہیں گے۔ اب یہ امریکا کی مرضی پر منحصر ہے کہ وہ مذاکرات کے ذریعے نکلنا چاہتا ہے یا پھر جنگ میں مار کھا کر نکلے گا؟! موجودہ تناظر میں مذاکرات ایک حد تک کامیاب ہو چکے ہیں۔ فریقین کی جانب سے مذاکراتی مسودے پر دستخط کی رسمی کارروائی کا انعقاد قریب ہے، جو کہ افغان جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکراتی بنیادوں پر آخری کوشش ہوگی۔ اگر یہ تقریب بخیر منعقد ہو جاتی ہے تو اس سے فریقین کے لیے بہت سہولت ہو جائے گی۔ بصورت دیگر جنگ کی یہ بھٹی مزید کئی سال تک جلتے رہنے کا امکان ہے۔ ماہنامہ شریعت کو خود بھی پڑھیں اور اسے اپنے جاننے والوں تک بھی پہنچائیں ماہنامہ شریعت ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے درج ذیل لنکس استعمال کریں: پی ڈی ایف فائل ڈاونلوڈ لنک ‏ http://www.mujali.com/shariat/shariat-95.pdf یونیکوڈ{ورڈ}فائل ڈاونلوڈ لنک http://www.mujali.com/shariat/shariat–95msword.docx ماہنامہ شریعت کا ٹویٹر اکاونٹ www.twitter.com/shariatmagazin1 الامارہ وٹس آپ نمبر 0093708638285

Item Preview

You must log in to view this content

SIMILAR ITEMS (based on metadata)